ناسک 21 مئی / حکومت کے محکمہ ہنر، روزگار، انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن کی طرف سے روزگار کے دفاتر کی از سر نو تشکیل اور ان کی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، دسویں جماعت پاس کرنے والے امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ روزگار کے دفاتر میں آن لائن رجسٹر ہوں۔ انیسہ تڈوی اسسٹنٹ کمشنر آف اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ، ناسک نے ضلع کے امیدواروں سے پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی ہے کہ جنہوں نے دسویں جماعت اور اس سے اوپر کی مختلف اہلیتیں پاس کی ہوں وہ ویب سائٹ www.mahaswayam.gov.in پر رجسٹریشن کرائیں۔
جو امیدوار خود آن لائن رجسٹریشن کرانے سے قاصر ہیں وہ ذاتی طور پر ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سنٹر، ناسک، ایڈوانسڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم بلڈنگ، آئی ٹی آئی ساتپور کیمپس، پہلی منزل، ترمبک روڈ، ناسک میں صبح 9.45 بجے سے شام 6:15 بجے تک ضروری دستاویز کے ساتھ حاضر ہوک رجسٹریشن کرائیں۔
رجسٹرڈ امیدوار محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ مختلف اسکیموں میں حصہ لے سکیں گے جیسے کہ اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ اسکیم، چیف منسٹر یوتھ ورک ٹریننگ اسکیم، روزگار میلے، انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام، اختراعی آئیڈیاز وغیرہ۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزید معلومات کے لیے دفتر سے براہ راست رابطہ کیا جائے ۔
