مشہور خبریں

مدرسہ ریاض الجنہ میں جنم داخلہ معاملے کے محروسین کی رہائی وجامعہ اکل کوا کی حفاظت اور بارانِ رحمت کے لئے خصوصی دعائیہ مجلس

مالیگاؤں / بروز جمعرات بتاریخ 24 جولائی صبح کی شفٹ میں مدرسہ ریاض الجنہ ومدرسہ ریاض الجنہ للبنات کے معلمین ومعلمات، طلباء وطالبات نے سورہ یاسین، سورہ تغابن، درود شریف آیت کریمہ کا ورد کیا اس کے بعد مدرسہ ہذا کے بانی وناظم حافظ جمیل احمدصاحب اشاعتی نے شہرِ عزیزکےکاروباری حالات، جنم داخلے کے معاملے میں اور دیگر تمام بےگناہ محروسین کی رہائی کے لئے ، تمام مدارس و مکاتب کی و دینی تنظیموں اور خاص طورپر  جامعہ اکل کوا کی حفاظت کے لئے  دینی تنظیموں کے ذمہ داران، نظمائےمکتاب،اکابر علماءو خاص طور پر حضرت مولانا حذیفہ وستانوی صاحب کی حفاظت کے لئےا ور بارانِ رحمت کے نزول کے لئے رقت آمیز دعافرمائی۔۔
شعبہ نشر واشاعت مدرسہ ریاض الجنہ(محوی نگر، فردوس گنج) مالیگاؤں ناسک مہاراشٹرالھند

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.