مالیگاؤں / ناسک دیہی ضلع میں غیر قانونی کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرنے اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ضلع ایس پی ڈاکٹر ڈی ایس سوامی ، ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال کے حکم پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی مناسبت سے مورخہ07/06/2026 کو لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں کچھ مشکوک افراد کسی جرم کی نیت سے غیر قانونی طور پر خطرناک تیز دھار تلواریں لے کر جا رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے لوکل کرائم برانچ ٹیم کے افسران اور اہلکاروں پولس انسپکٹر، ایل سی بی شری دتاتریہ شندے ، پولس سب انسپکٹر دتا کمبھیرے، پولس کانسٹیبل شیام پوار، پولس کانسٹیبل وشال گوساوی، پولس کانسٹیبل شرد موگل، پولس نائک نریندر کولی، پولس عملدار سندیپ راٹھوڑ، پولس عملدار یوگیش کولی نے رمضان پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں نور نگر کے بالمقابل چائنہ میدان میں کھلی جگہ سے مالیگاؤں علاقہ سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ جن میں
1) محمد راشد محمد مبین عرف پاپا، عمر 25 سال ، ساکن گلیش نگر، گلی نمبر 15 مالیگاؤں ضلع ناسک ۔
2) متین خان ساجد خان تمبولی، عمر 20، ساکن گلشن مالک، رؤف مسجد ، پوار واڑی، مالیگاؤں ضلع۔ ناسک۔
3) قاسم خان شبیر خان، عمر 20، ساکن گلشن ابراہیم، ڈپو، مالیگاؤں، ضلع۔ ناسک۔
4) شیخ آصف شیخ یاسین، عمر 19، ساکن غوثیہ نگر، رمضان پورہ، مالیگاؤں، ضلع ناسک ، شامل ہیں ۔
جب مذکورہ چاروں مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے دو تیز نوکیلی تلواریں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے پاس بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر مہلک ہتھیار موجود پایا گیا ، جس کے بعد ان کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کے تحت عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ناسک دیہی ضلع میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے سینئرز کی طرف سے دی گئی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے خطرناک ہتھیار رکھنے والے پیشہ ور ملزمین کے خلاف کارروائی کی ہے جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے ۔
