اس طرح کی اطلاع عارف ایا ممبر، خالد ایس کے نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ہمیں اسکی اطلاع ملی ہم نے شہباز بھائی ایمبولینس والے کو لیکر روانہ ہوئے اور لاش کو جائے حادثہ سے چاندوڑ سول ہسپتال لایا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی خالد حاجی اور شفیق اینٹی کرپشن ہمارے رابطے میں رہے اور ہر ممکن قانونی معاونت کرتے رہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مالیگاؤں کے نوجوان موٹر سائیکل کا استعمال ہائی وے پر نہ کریں، یہ حادثہ لال رنگ کی کار سے پیش آیا اس لئے کار کو چاندوڑ پولس اسٹیشن نے ضبط کرلیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
عبّاس نگر کا نوجوان شیخ سلطان عرف پی کے دلخراش سڑک حادثہ میں جاں بحق ، بعد نماز مغرب بڑا قبرستان میں سپرد خاک
0
جون 13, 2026
مالیگاؤں : 13 جون / مالیگاؤں شہر کا نوجوان شیخ سلطان شیخ حسین ساکن عباس نگر کا درد ناک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخ سلطان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی سے ملنے جارہے تھے۔چاندوڑ گھاٹ کے آگے پیپل گاؤں سے پہلے انکی موٹر سائیکل کو پیچھے سے آرہی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر دے ماری جس کے سبب شیخ سلطان زمین پر گرگئے اور سر میں شدید چوٹ لگنے سے کافی خون بہہ گیا اور شیخ سلطان تاب نہ لاتے ہوئے وہیں جاں بحق ہوگئے ۔
