مشہور خبریں

جامعہ تجویدالقرآن میں ملک و ملت کی مشہور و مایہ ناز شخصیت,خطیب شیریں بیاں,بلبل گجرات حضرت مولانامفتی محمود بارڈولوی صاحب کو آمد

مالیگاؤں / برادران اسلام کو یہ اطلاع دیجارہی ہے کہ ان شاء اللہ بروز اتوار ٥شعبان المعظم مطابق 25جنوری ملک و ملت کی مشہور و مایہ ناز شخصیت,خطیب شیریں بیاں,بلبل گجرات,سرپرست و بانی نورانی مکاتب, فاضل دارالعلوم دیوبند,مفسر قرآن و مؤلف تیسیرالقرآن,استاذ الاساتذہ,حضرت مولانامفتی محمود صاحب بارڈولوی دامت برکاتھم (استاذ تفسیرجامعہ تعلیم الدین ڈابھیل,شیخ الحدیث جامعہ دارالاحسان و خلیفہ و مجاز فقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوہی رح)ایک مرتبہ پھر سرزمین مالیگاوں میں اپنے قدوم میمنت لزوم سے ہمیں مشرف فرمارہے ہیں,ارکان واساتذہ تجویدالقرآن کی خوش بختی ہے کہ وہ کاروانِ باصفا  جن کے ہاتھوں جامعہ تجویدالقرآن کا سنگ بنیاد رکھا گیاتھا,مفتی محمود صاحب اسی کے ایک رکن رکین تھے,اب جامعہ اور اسکے شعبوں کی باغ و بہار دیکھنے کے لیے تشریف لارہے ہیں -

مفتی محمود صاحب دامت برکاتھم کی مدرسہ تجویدالقرآن , آمد بابرکات پر دو اہم پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں-
پہلا پروگرام :

25 جنوری بروز اتوار بعد نماز فجر مسجد ابوایوب انصاری (مرکز کریم نگر)میں ذکر کی مجلس ہوگی,جس میں خانقاہ محمودیہ کے فیوض بابرکت سے حضرت والا مستفیض فرمائیں گے-
  دوسرا پروگرام :25جنوری بروز اتوار صبح ساڑھے نو بجے جامعہ تجویدالقرآن,گلشن صدیق,مالدہ شیوار,مسجد جامع الکبیر میں ختم بخاری شریف و حفظ قرآن کریم کا  عظیم الشان جلسہ عام  ہوگا, اس جلسہ عام میں طلبہ کرام بخاری شریف کی آخری حدیث اور قرآن کریم کی آخری سورتیں  تلاوت فرمائیں گے,اس کے بعد مفتی محمود صاحب صاحب دامت برکاتھم کا خطاب ہوگا-
بردران اسلام سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ ضرور بضرور شرکت فرمائیں-
نوٹ:-خواتین اسلام کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا- داعیان:-مولانا محمد ایوب قاسمی,ارکان واساتذہ مدرسہ تجویدالقرآن,مالیگاوں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.