مشہور خبریں

کانگریس پارٹی کی مہا پیدل ریلی ، سبھی امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل ،مخالفین کی شکست اور ہماری ریکارڈ ساز جیت ہوگی : اعجاز بیگ


مالیگاؤں :12 دسمبر / مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں وارڈ نمبر 18 سے کانگریس پارٹی کے نامزد امیدوار اعجاز بیگ، یاسمین بیگ اور ریاض و اختر النساء افتخار احمد کی کامیابی کیلئے تشہیری مہم آخری پڑاؤ پر ہے اور اسی سلسلے میں پورے وارڈ میں کانگریس پارٹی نے پیدل ریلی نکالی جس میں سیکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ریلی میں شرکت کرنے والوں نے اعجاز بیگ کو کامیاب کرنے کیلئے عوام سے اپیل کی ۔
اس موقع پر کانگریس صدر اعجاز بیگ نے کہا کہ میں نے وارڈ سمیت پوررے شہر میں 27 کروڑ روپے کے کام کئے ہیں اور آئندہ بھی کام کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ریلی دوپہر میں نکالی گئی جو کہ شام ہوتے ہوتے ختم ہوئی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم کام کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے اور مجھکو امید ہے کہ ہمارا پورا پینل کامیاب ہوگا ۔مخالفین کی شکست اور ہماری ریکارڈ ساز جیت ہوگی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.