گیارہ ہزار کالونی میں بیوی پر کٹر سے جانلیوا حملہ ، شوہر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
0
فروری 14, 2026
مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی غزاله آصف عرف مونو شیخ 42 سال ساکن گیارہ ہزار کالونی مالدہ شیوار مالیگاؤں نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کہ 11 فروری 2026 کی رات کو ساڑھے تین بجے کے درمیان وہ گھر میں سو رہی تھی کے اسی دوران اسکے شوہر آصف نے اسے نیند سے جگایا اور کسی معمولی بات کو لیکر اسکے ساتھ بحث کرتے ہوئے جھگڑا کر پترے کے کٹر سے گردن پر ، گردن کے پیچھے ، ٹھوڑی پر اور پیٹ پر وار کر اسے زخمی کر جان سے مارنے کی کوشش کی ،
