مشہور خبریں

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس: ڈگری انجینئرنگ میں داخلے کیلئےMHT-CET 2026 دینا لازمی ،رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 فروری، MHT-CET امتحان اپریل اور مئی میں دو مرتبہ


مالیگاؤں /  ریاستِ مہاراشٹر کے تمام انجینئرنگ ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2026 کے ذریعے ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس کے سالِ اوّل میں داخلے کیلئے اس امتحان میں شریک ہونا لازمی ہے۔ MHT-CET 2026 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جس کی آخری تاریخ 12 فروری 2026 ہے۔ مقررہ تاریخ تک فارم نہ بھرنے کی صورت میں ڈگری انجینئرنگ کورسیس میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ اس لئے طلبہ و سرپرست حضرات سے اپیل ہے کہ قبل از وقت رجسٹریشن مکمل کروائیں۔

واضح رہے کہ اس سال MHT-CET 2026 امتحان طلبہ کو دو مرتبہ دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ امتحان 11 اپریل 2026 سے 26 اپریل 2026 تک منعقد ہوگا، جبکہ دوسری مرتبہ امتحان 10 مئی 2026 سے 17 مئی 2026 کے درمیان لیا جائے گا۔

رجسٹریشن کیلئے طلبہ کے پاس ای میل آئی ڈی، ایکٹیو موبائل نمبر، اوریجنل آدھار کارڈ، دسویں اور بارہویں جماعت کی مارکس شیٹ، جبکہ ریزرو کٹیگری کے طلبہ کیلئے متعلقہ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ اس مرتبہ APAAR ID کو بھی رجسٹریشن کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر اور ڈیجیٹل دستخط اپلوڈ کرنا ہوں گے۔
رجسٹریشن فیس اوپن کٹیگری کیلئے ₹1300 اور ریزرو کٹیگری کیلئے ₹1000 مقرر کی گئی ہے، جبکہ آن لائن ٹیکس علیحدہ ہوگا۔ دو گروپ PCMB کیلئے اوپن کٹیگری میں ₹2600 اور ریزرو کٹیگری میں ₹2000 فیس ادا کرنی ہوگی۔ انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCM گروپ میں CET امتحان دینا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (منصورہ انجینئرنگ کالج) میں کمپیوٹر، سول، میکانیکل، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے ڈگری کورسیس میں داخلے MHT-CET 2026 کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔ کالج میں اقلیتی طلبہ کیلئے حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے ₹50 ہزار تک اسکالرشپ جبکہ طالبات کیلئے خصوصی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

منصورہ کیمپس میں قائم CET Cell کے ذریعے طلبہ کو مفت آن لائن رجسٹریشن اور رہنمائی کی سہولت دی جا رہی ہے۔ طلبہ و سرپرست حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کیلئے پروفیسر سعود محوی (9028254531)، ڈاکٹر ساجد نعیم (9028254518) اور ڈاکٹر دلاور حسین (9028254549) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ منصورہ انجینئرنگ کالج میں منعقد پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شاہ عقیل احمد(پرنسپل،  انجینئرنگ کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری(پرنسپل، پولی ٹیکنیک)، ڈاکٹر دلاور حسین(ڈین ایڈمیشن)، ڈاکٹر ساجد نعیم(ایڈمیشن آفیسر) اور پروفیسر سعود محوی(ایڈمیشن انچارج) موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.