مشہور خبریں

نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار کو ان محکموں کی ملی ذمہ داری ، محکمہ مالیات کس کے پاس ۔۔۔۔۔؟

ممبئی/ این سی پی کے صدر اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اچانک ہوئی موت کے بعد ان کی اہلیہ سنیترا پوار نے ریاست کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب لوک بھون کے دربار ہال میں منعقد ہوئی اور مہاراشٹر کے انچارج گورنر آچاریہ دیوورت نے سنیترا پوار کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے، ایگزیکٹو صدر پرفل پٹیل کے علاوہ ریاستی کابینہ کے وزراء اور ایم ایل اے موجود تھے ۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر کے انچارج گورنر آچاریہ دیوورت کو قلمدان کی تقسیم کا خط بھیجا تھا۔ اس کے بعد اب سنیترا پوار کے قلمدان کی تقسیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق انہیں محکمہ کھیل ، محکمہ یوتھ ویلفیئر ،محکمہ اسٹیٹ ایکسائز اور اقلیتی و وقف کے محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ تاہم، انہیں اجیت پوار کے پاس موجود مالیاتی قلمدان نہیں دیا گیا ہے ۔ اس لیے یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اب مالیاتی قلمدان کس کو دیتے ہیں ۔
دریں اثنا، ودھان بھون میں واقع این سی پی پارٹی دفتر میں آج (سنیچر) دوپہر دو بجے کے قریب ایم ایل ایز کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سنیترا پوار کو متفقہ طور پر گروپ لیڈر منتخب کیا گیا۔ سابق وزیر اور ایم ایل اے دلیپ ولسے پاٹل نے گروپ لیڈر کے عہدے کے لیے سنیترا پوار کا نام تجویز کیا۔ اس تجویز کو وزیر چھگن بھجبل اور نرہری جھروال نے منظوری دی۔ اس کے بعد تمام ممبران اسمبلی نے سنیترا پوار کے نام کو متفقہ طور پر منظور کیا اور انہیں گروپ لیڈر کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد سنیترا پوار نے لوک بھون میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.