مالیگاؤں / چھترپتی شیواجی مہاراج خود اطمینان کیمپ مہم کے تحت آج 7 مارچ کو آصف شیخ رشید کے ذریعے تعمیر کئے گئے اردو گھر میں پہلا سرکاری کیمپ رکھا گیا تھا ، جس میں سیکڑوں افراد نے جنم داخلہ ، سنجے گاندھی یوجنا ، معزوروں کی اسکیم جیسے کئی سرکاری کاموں سے متعلق اپنی درخواست و تکالیف کو کیمپ میں موجود افسران سامنے پیش کیے ،
اس ضمن میں مالیگاؤں خاتون تحصیلدار جیوتی دیورے نے اپنے بیان میں پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج شیواجی مہاراج ابھیان کے تحت اردو گھر میں پہلے سرکاری کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ہے ، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے آکر یہاں جنم داخلہ سمیت دیگر سرکاری کاموں کی معلومات حاصل کی وہیں جنم داخلوں کے لئے فارم بھی بھرا ، وہیں بچوں کے جنم داخلوں کے متعلق بھی پیش رفت کی گئی ہے ، معلوم ہوکہ اس کیمپ میں 17 طرح کے الگ الگ سرکاری کاموں سے متعلق یہ کیمپ تھا جس میں عوام کی رہنمائی کی گئی ، اس کیمپ میں گھروں کے ساتھ بارہ اتارے ، اسکول کے داخلے کی فراہمی ،سنجے گاندھی یوجنا فارم کی منظوری و سرٹفکیٹ کی تقسیم جیسے اہم کام بھی انجام دیئے گئے ہیں ، تحصیلدار دیورے میڈم نے بتایا کہ اس طرح کا کیمپ دوبارہ 14 مارچ کو اسی مقام پر منعقد کیا جائے گا ، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے ، محترمہ نے مزید کہا کہ جن افراد کے جنم داخلے رد ہوئے ہیں ، اگر انکے دستاویز لیگل ہے تو انکے جنم داخلے ضرور بنا کر دیئے جائیں گے ، مگر جو بھی داخلے دیئے جائیں گے انکی باریک بینی سے تفتیش کے بعد ہی داخلوں کی فراہمی ہوگی ، آئندہ 14 مارچ بروز سنیچر کو دوسرے کیمپ میں بھی عوامی کاموں کو تیزی کیا جائے گا ، وہیں جن افراد نے جنم داخلوں کے لئے فارم بھرا ہے انھیں داخلے فراہم کئے جائیں گے ، اسکے کیمپ علاوہ دیگر دنوں میں تحصیل آفس میں کام جاری رہے گا ، وہیں اسکولی بچوں کے جنم داخلوں کو پہلے ترضی دی جائے گی ۔ اس طرح کی معلومات خاتون تحصیلدار دیورے میڈم نے فراہم کی ہے ۔
