مشہور خبریں

جنم داخلہ معاملہ میں گرفتار غزالہ پروین، تواب شیخ سمیت دیگر کی شنوائی 13 مارچ کو ،محمد امین کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور، سرکاری ملازم امبورے کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

مالیگاؤں /  گزشتہ سال جنوری 2025 سے جنم داخلہ کا عتاب شہریان جھیل رہے ہیں اور اس ضمن میں کریٹ سومیا کے الزامات کی روشنی میں سرکار نے ایس آئی ٹی کی جانچ کروائی جس کے نتیجے میں 3400 جنم داخلوں کو رد کردیا گیا ہے اور کئی ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے جس میں سیکڑوں افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ۔اس معاملے کو حل کرنے کیلئے مالیگاؤں شہر سے تاریخی جدوجہد مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی نے شروع کی اور ڈٹ کر قانونی و جمہوری طور پر اس بے بنیاد الزام کا مقابلہ کیا ۔اس معاملے میں مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کو کامیابی ملی، کئی افراد جیل سے رہا ہوئے اور کچھ افراد جو ابھی بھی گرفتار ہیں کی رہائی کیلئے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے ہر ممکن کوشش کی جو کارگر ثابت ہوئی ۔آج بھی ممبئی ہائی کورٹ میں گرفتار شدگان کی سماعت تھی جس میں دیڑھ گھنٹے تک عدالت کی کارروائی چلی اور سرکاری وکیل ششیر ہیرے کی جانب سے پیش کئے گئے دلائل کا جواب دیتے ہوئے مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے ایڈوکیٹ مہیندر نے زبردست پیروی کی اور بالآخر جنم داخلہ بنانے والے ایجنٹ محمد امین کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔اس طرح کی تفصیلات مستقیم ڈگنیٹی نے ممبئی ہائی کورٹ سے دی ۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ سماعت 13 مارچ کو ہوگی جس میں امید ہے کہ سرکاری ملازم امبورے کی ضمانت ہوجائے کیونکہ عدالت میں امبورے کی سماعت مکمل ہوگئی ہے بقیہ ملزمین میں غزالہ پروین اور تواب شیخ سمیت دیگر گرفتار افراد کی سماعت کے بعد فیصلہ ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ عدالت کی کارروائی تیز مگر فرداً فرداً ہورہی ہے اس لیے تھوڑی تاخیر ممکن ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ان لوگوں کی بھی ضمان ہوگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج ہائی کورٹ سے شہریان کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ محمد امین کی ضمانت سے منظور ہونے سے دیگر ملزمین کی ضمانت کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔شہریان سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ گرفتار افراد کی بھی جلد از جلد رہائی ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق آج 7 مارچ کو مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ کیساتھ خالد شیخ گٹ نیتا اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی کے مستقیم ڈگنیٹی  دن بھر ہائی کورٹ میں موجود رہے اور اپنے وکیل کے ہمراہ انہوں نے ضمانت کیلئے کاغذات و دیگر قانونی پہلوؤں کو ایڈوکیٹ مہیندر کو بتائے جس کی روشنی میں وکیل موصوف نے کورٹ میں بہترین پیروی کی اور آج ایک شخص کی ضمانت منظور ہوئی ہے ۔یہ شہریان کی دعاؤں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ سجدہ شکر بھی ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.