مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق کل رات قدوائی روڈ پر گھڑی کی دکان پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔
پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق جنید احمد انیس احمد عمر 30 سال ساکن موتی تالاب پیشہ ٹائم شاپ میں ملازمت نے سٹی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 7 مارچ بروز سنیچر کی رات ٹائم شاپ نامی دکان پر ملزم نمبر (1) سیّد شفیع سیّد چاند نے دکان کے سامنے گاڑی لگانے کو لیکر دھمکی دیتے ہوئے گالی گلوچ کی ، ملزم نمبر2) سیّد متین سیّد شفیع اور ملزم نمبر 3) سیّد ماجد سیّد شفیع نے دکان میں گھس کر گالی گلوچ کرتے ہوئے گولی مارنے کی دھمکی دی اور سیّد متین نے لوکھنڈی راڈ سے جنید پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ، ملزم نمبر 4) شبینہ سیّد شفیع ، (5) تبسم سیّد شفیع '( 6) آفرین سیّد اسحاق '( 7) رضوان پٹھان اقبال پٹھان ، (8) رشید شیخ ستار ، (9) عاقب خان اکبر خان ،(10) سہیل خان محمود خان ،(11) سیّد اویس سیّد نور سبھی ساکن مالیگاؤں یہ سبھی ساکن نے دکان میں گھس کر لکڑی کے ڈنڈے اور لوکھنڈی پائپ سے توڑ پھوڑ کی اور فریادی اور اسکے دوست گالی گلوچ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی ، اس معاملے میں سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 73/026 قلم بی این ایس کی قلم 118/2 ، 189/2 ، 191/2 ،193/3 190 ، 352 ، 351/3 ، 329/4 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں 2 دنوں کے لئے پولیس کسٹڈی میں روانہ کر دیا ہے ، دیکر تحقیقات پولیس حوالدار کاتھے پوری کررہے ہیں ۔
