مشہور خبریں

بیوی کا شوہر کے ساتھ آنے سے انکار پر داماد نے سسرال کے گھر کو ہی آگ لگا دی ، داماد کے خلاف مقدمہ درج


بیڑ : مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کے پمپلا دھائےگڑا گاؤں میں بیوی کا شوہر کے ساتھ اسکے گھر جانے سے انکار کرنے پر غصے میں شراب کے نشے میں شوہر کا اپنے سسرال کے گھر پر پیٹرول ڈالنے کا ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں گھر میں موجود گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا اور پڑوسیوں کی بروقت مداخلت سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔

پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق متعلقہ خاتون اپنے شوہر کی شراب نوشی کی عادت سے تنگ آکر گزشتہ آٹھ دنوں سے اپنی ماں کے گھر رہ رہی تھی۔ اسی دوران اس کا شوہر راہول دتوپن جگتاپ اپنے سسرال آیا اور بیوی سے اپنے گھر پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم جب بیوی نے واضح طور پر کہا کہ 'میں اس وقت تک نہیں آؤں گی جب تک وہ تم شراب پینا بند نہیں کر دیتے ، جس کے بعد دونوں میں میں جھگڑا ہوا۔
الزام ہے کہ راہل جگتاپ نے اس بحث سے ناراض ہوکر گھر کے دروازے اور کھڑکی پر اپنے ساتھ لائے ہوئے ڈبے سے پیٹرول ڈالا اور اسے آگ لگا دی۔ تھوڑی ہی دیر میں گھر کے سامان کو آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں موجود مکینوں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

اس معاملے میں سلوچنا راہل جگتاپ کی شکایت پر امباجوگئی دیہی پولیس اسٹیشن میں راہل دتوپن جگتاپ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس واقعہ سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.