مہاراشٹر کے 5 اضلاع کی عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے مالیگاؤں میں حج ہاؤس تعمیر کیا جائے ، آصف شیخ کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے ملاقات و مطالبہ
0
مارچ 17, 2026
مالیگاؤں : 17 مارچ / مالیگاؤں سمیت شمالی مہاراشٹر کے 5 اضلاع بشمول احمد نگر (اہلیانگر،) ناسک، دھولیہ ، جلگاؤں، نندوربار میں مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی ہے، اس لیے بڑی تعداد میں لوگ ہر سال حج کیلئے یہاں سے مکہ مکرمہ روانہ ہوتے ہیں ۔یہ وسیع مسلم آبادی والا علاقہ حج ٹریننگ سینٹر، لائبریری، آڈیٹوریم اور دیگر اہم سہولیات سے محروم ہیں اور مذہبی اور تعلیمی معاملات میں انتہائی پریشانی ہوتی ہیں۔ تاہم آپ سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ حج ٹریننگ سینٹر کی تعمیر اور دیگر ذیلی ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز فراہم کریں تاکہ شمالی مہاراشٹر کے 5 اضلاع کی عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ اس طرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار سے کیا ۔موصوف شیخ آصف نے سنیترا پوار سے ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے ایک مکتوب بھی انہیں سونپا جس میں آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 03 سروے نمبر 78 کی کھلی زمین پر حج ٹریننگ سنٹر، لائبریری، آڈیٹوریم ہال اور دیگر ذیلی کاموں کی تعمیر کی جائے اور اس کام کیلئے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ 2026-27 کے ریاستی بجٹ میں پروویژن کرتے ہوئے اس تجویز کو اقلیتی محکمہ کے تحت منظور کرکے خصوصی طور پر مالیگاؤں میں حج ہاوس و حج ٹریننگ سینٹر کے کاموں کے لیے فنڈز فراہم کیا جائے۔اس موقع پر آصف شیخ نے آنجہانی نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی طیارہ حادثہ میں ہوئی موت پر تعزیت پیش کی اور اجیت پوار و مالیگاؤں بالخصوص مسلمان سماج کے بیچ گہرے تعلق کو بھی یاد دلایا ۔اس موقع پر سنیترا پوار نے یقین دہانی کرائی کہ سرکار اس ضمن میں غور و خوص کرتے ہوئے مثب فیصلہ لیگی ۔
