مشہور خبریں

کردار کے شبہ میں بیوی کا بے دردی سے قتل ، 9 سالہ بیٹے کے سامنے سنسنی خیز واردات ، شوہر گرفتار

کلیان : کلیان کے امبرڈے علاقے میں ایک شوہر نے کردار کے شبہ میں چاقو کے وار کرکے بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کا ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پورے واقعہ نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے کیونکہ یہ جوڑے کے نو سالہ بیٹے کے سامنے یہ سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے ۔ متوفی خاتون کا نام ارچنا عرف بالی وشال بھوتکر (25 سال ) ہے اور پولیس نے وشال صاحب راؤ بھوتکر (30) کو گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وشال اور ارچنا گزشتہ کچھ عرصے سے کردار کو لے کر مسلسل جھگڑ رہے تھے۔ اس جھگڑے کی وجہ سے دونوں ڈیڑھ سال سے الگ رہ رہے تھے۔ وشال اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ ناسک میں رہتا تھا، جب کہ ارچنا کلیان کے امبرڈے علاقے میں کے ڈی ایم سی گارڈن کے قریب ایک چال میں رہتی تھی۔ وہ گھر کے کام کاج کر کے اپنی پانچ سالہ بیٹی کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔
دریں اثنا، بدھ (11 مارچ) کو وشال اپنے نو سالہ بیٹے کے ساتھ ارچنا سے ملنے ناسک سے کلیان آیا۔ اس نے ارچنا سے درخواست کی کہ وہ پرانے جھگڑے کو بھول کر دوبارہ ساتھ رہیں۔ تاہم ارچنا نے اس تجویز کو صاف طور پر مسترد کر دیا۔ جس سے دونوں میں جھگڑا ہوا اور جھگڑا لڑائی میں بدل گیا۔

غصے کے عالم میں وشال نے اپنے پاس موجود چاقو نکالا اور ارچنا پر بار بار وار کیا۔ یہ واقعہ نو سالہ بیٹے کے سامنے پیش آیا۔ شدید زخمی ارچنا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعہ کے بعد ملزم وشال وہاں سے فرار ہو کر سیدھا ناسک چلا گیا۔ وہاں وہ پولیس کے سامنے پیش ہوا اور جرم کا اعتراف کر لیا۔ ناسک پولیس نے فوری طور پر کلیان کی کھڑک پاڑا پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.