مشہور خبریں

تعلیم دوست رہنما آصف شیخ کی سرپرستی میں طالبات کے روشن مستقبل کیلئے 'شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ' کا انقلابی اعلان ، فیس میں50 فیصد کی چھوٹ ،ایچ این اے وومنیس کیئر فاؤنڈیشن کا شاندار اقدام

مالیگاؤں:26 جون / "اگر آپ ایک مرد کو تعلیم دیتے ہیں تو صرف ایک فرد تعلیم یافتہ ہوتا ہے، لیکن اگر آپ ایک عورت کو تعلیم دیتے ہیں تو پورا خاندان اور آنے والی نسلیں سنور جاتی ہیں۔" اسی آفاقی سچائی کو عملی جامہ پہنانے اور مالیگاؤں کی طالبات کو جدید و معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے، شہر کے معروف تعلیم دوست رہنما اور سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں ایک تاریخی تعلیمی بیداری کا آغاز ہو چکا ہے۔
ایچ این اے (​HNA) وومنیس کیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام صرف طالبات کے لیے 'شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ' کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں پانچویں سے دسویں جماعت کی طالبات کے لیے انگریزی، مراٹھی، ریاضی اور سائنس جیسے بنیاد ساز مضامین کی کوچنگ کلاسیز شروع کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ​مالیگاؤں کی سیاست اور سماجی خدمات میں آصف شیخ رشید کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سیاست سے اوپر اٹھ کر شہر کے تعلیمی گراف کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی ان کی اسی علمی دوستی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ قوم کی بیٹیاں جب تک تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھیں گی، تب تک معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ غریب اور متوسط طبقے کی طالبات کو کارپوریٹ لیول کی کوچنگ فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔​ادارے کی شفافیت اور اعلیٰ معیار کو پرکھنے کے لیے 5 جولائی بروز اتوار کو شام 5 سے رات 9 بجے تک صرف خواتین اور طالبات کے لیے ایک خصوصی 'دعوتِ مشاہدہ' کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس طرح کی تفصیلات چیئر پرسن ڈاکٹر نمرہ آصف شیخ اور سکریٹری عائشہ آصف شیخ نے دیتے ہوئے شہر کی ماؤں، بہنوں اور طالبات کو پرزور دعوت دی ہے کہ وہ خود آئیں، انسٹی ٹیوٹ کے پرسکون اور محفوظ تعلیمی ماحول کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کسی بھی طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنیں، اس جذبے کے تحت ادارے نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے کہ 5 جولائی سے قبل داخلہ لینے والی طالبات کو فیس میں 50 فیصد کی بھاری چھوٹ دی جائے گی۔ یہ آفر 4 جولائی کی شام 7:00 بجے تک جاری رہے گا۔ فی الحال داخلہ فارم بالکل مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔خواہش مند طالبات ​رابطہ کیلئے ​بیسٹ کامپلیکس کے پیچھے، برف والا گراؤنڈ، نور باغ، نزد خانقاہ امدادیہ مسجد، آگرہ روڈ، تشریف لائیں اور ​جاوید منصوری سر: 9225761213 اور ​عبدالحلیم صدیقی: 9823896688 سے ملاقات کریں ۔​یہ کلاسیز مالیگاؤں کی طالبات کی تعلیمی زندگی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ شہر کے دانشوروں اور سرپرستوں نے آصف شیخ کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.