مشہور خبریں

ایم ڈی پاؤڈر معاملے میں گرفتار 4 نوجوانوں کو ملی عدالتی تحویل ، ایڈوکیٹ خلیل انصاری کی پیروی

​مالیگاؤں: 22 جون / مالیگاؤں کے عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے تحت این ڈی پی ایس (NDPS) قانون کی دفعات 8 سی اور 22 سی کے تحت ایک مقدمہ (گناہ نمبر 1926) درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ پولیس اہلکار نیلیش صاحب راؤ کی فریاد پر درج کیا گیا ہے ۔اس کارروائی میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے نام ​محمد انس،​سعود احمد، ​معین ارشد اور جنید اختر بتائے گئے ہیں ۔اس کیس میں اسماعیل نامی ایک اور ملزم فی الحال فرار بتایا جا رہا ہے ۔پولس کے مطابق یہ کارروائی جونا ممبئی آگرہ روڈ کے پاس کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نمبر 2 اور 3، ملزم نمبر 1 (محمد انس) سے مال خریدنے گئے تھے، جہاں تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 52 گرام ایم ڈی (MD) پاؤڈر برآمد ہوا۔
 پولیس کے مطابق ملزم نمبر 1 نے یہ نشہ آور پاؤڈر ملزم نمبر 4 (جنید) سے خریدا تھا۔ ان تمام ملزمان کو 19 جون کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ملزمین کی پولیس کسٹڈی کی مدت ختم ہونے پر انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔کسٹڈی کے دوران پولیس کی جانب سے مزید کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے بعد عدالت نے چاروں ملزمان کو ایم سی آر (مجسڑیٹ کسٹڈی/جوڈیشل کسٹڈی) میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ دفاعی وکیل خلیل انصاری کے مطابق ملزمان کے قریبی ذرائع اور دفاعی مؤقف کے مطابق ان نوجوانوں کو ایک ہوٹل سے پکڑا گیا تھا اور ان کے پاس سے کسی بھی قسم کا نشہ آور پاؤڈر یا ایم ڈی برآمد نہیں ہوا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ان نوجوانوں کو اس جھوٹے کیس میں پھنسایا ہے۔ اس مبینہ برآمدگی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.