مالیگاؤں / اقوام متحدہ کی جانب سے 23 جون کو "بین الاقوامی یومِ بیوہ" قرار دیا گیا ہے، جسے حکومتِ مہاراشٹر کی ہدایت کے مطابق "سنگل ویمن ڈے" کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ 23 جون 2026 سے 29 جون 2026 تک مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہنے والی سنگل خواتین کی ہمہ جہت ترقی اور سرکاری فلاحی اسکیموں سے مستفید کرنے کے لیے خصوصی رجسٹریشن مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس مہم کے تحت بیوہ، طلاق یافتہ، ترک شدہ، غیر شادی شدہ اور اپنے شوہروں سے علیحدہ رہنے والی خواتین کی رجسٹریشن کر کے ان کی معلومات جمع کی جائیں گی۔ رجسٹرڈ خواتین کو مختلف سرکاری اسکیموں، مالی امداد، خود انحصاری پروگراموں، مہارتوں کی تربیت اور دیگر سرکاری سہولیات سے فائدہ پہنچانے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
مالیگاؤں شہر کی اہل سنگل خواتین مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ خواتین و اطفال بہبود سے رابطہ کرکے ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائیں یا درج ذیل گوگل فارم کے ذریعے اپنی معلومات فراہم کریں۔
Google Form Link:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfYbKGI2fxXn3ry6rMtroVMokS9axBXrg?usp=dialog
یہ اپیل مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو اور میئر نسرین خالد شیخ کی جانب سے کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے شہری محکمہ خواتین و اطفال بہبود، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کریں۔
