مالیگاؤں / پونے: مورخہ 4 جون بروز جمعرات شام 5 بجے سانے گرو جی سمارک، سنیہا گڑھ، پونے کے معروف نیلو پھلے ہال میں سماج وادی فکر رکھنے والے افراد کا ایک پروقار پروگرام منعقد ہوا۔ اس تقریب میں سانے گرو جی اور ایس۔ایم۔ جوشی کے نظریات کو ماننے والے سماجی کارکنان، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام میں فرقہ پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے، مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے اور غریب و نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر راشٹریہ سیوا دل میں مختلف ذمہ داریوں پر رہتے ہوئے طویل عرصے سے سماجی اور عوامی خدمات انجام دینے والی معروف خاتون رہنما محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں "سانے گرو جی جیون گورو سمان ایوارڈ" سے نوازا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے پر تقریب میں موجود شرکاء نے محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے تمام عہدیداران، ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے بھی محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ سماجی و عوامی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
