مشہور خبریں

مالیگاؤں : اپنے ہی بچے کو تامل ناڈو میں 70 ہزار روپے میں فروخت کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ، ملزمہ ماں فرزانہ شیخ گرفتار ،عائشہ نگر پولس نے چائلڈ اسمگلنگ اور انسانی تجارت سے متعلق سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ، مزید افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ، پولیس تفتیش جاری

مالیگاؤں : 27 اگست / مالیگاؤں شہر کے عائشہ نگر پولیس اسٹیشن نے ایک انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز واقعے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے،جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ہی بچے کو محض 70 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا۔پولس کے مطابق عائشہ نگر علاقے میں یہ معاملہ سامنے آیا جہاں ملزمہ خاتون نے مالی تنگی کا بہانہ بنا کر اپنے نابالغ بچے کو ایک شخص کے ہاتھوں بیچنے کا سودا طے کیا۔ ستر ہزار روپے کی ادائیگی کے بعد بچے کی حوالگی کی تیاری کی جا رہی تھی کہ پولس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں۔

عائشہ نگر پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو موقع پر گرفتار کر لیا اور بچے کو محفوظ حالت میں برآمد کر لیا۔پولس نے بتایا کہ ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسے پیسوں کی شدید ضرورت تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ گھناؤنا قدم اٹھایا۔
تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ اس سودے میں دیگر افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ پولس اب مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ملزمہ کے خلاف بچوں کی اسمگلنگ اور انسانی تجارت سے متعلق سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات اور اخلاقی زوال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں تاکہ معصوم بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.