مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی شیخ آصف شیخ بدر الدین ساکن سروے نمبر 204 پلاٹ نمبر 17 باپو گاندھی نگر نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں سلیمانی مسجد کے سامنے واقع علی حج عمرہ ٹورس کے مالک آصف خان شاہد خان 30 سال ساکن گٹ نمبر 155 پلاٹ نمبر 6 گھانے رمضانپورہ کے خلاف شکایت دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے فریادی و دیگر 23 افراد کے ساتھ حج و عمرہ پر لے جانے کے نام پر 68 لاکھ 59 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی ، اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے ملی شکایت کی بنیاد پر ملزم علی ٹورس کے مالک آصف خان کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 193/2026 بی این ایس 2023 کی قلم 318(4) ، 316 (2) ، 316(5) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، اس معاملے کی دیگر تحقیقات PSI وی واے ہولے کررہے ہیں ۔
حج و عمرہ کے نام پر 24 افراد کے ساتھ 68 لاکھ 59 ہزار روپے کی دھوکہ دہی ، مقدمہ درج
0
اگست 21, 2026
