امراوتی : 13 مئی / نویں جماعت میں پڑھنے والی 14 سالہ لڑکی نے یہ کہہ کر خودکشی کرلی کہ اسے کوئی نہیں سمجھتا ،
امراوتی کے ناندگاؤں کھنڈیشور تعلقہ میں ایک 14 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ مجھے کوئی نہیں سمجھتا۔ 14 سالہ لڑکی اومکارکھیڑا گاؤں میں رہتی تھی اور وہ تعلیم کے نویں سال میں تھی۔ اس کی خودکشی کا انکشاف والدین کے گھر واپسی کے بعد ہوا ۔
جس کے بعد اسے فوری طور پر دیہی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ناندگاؤں کھنڈیشور پولیس نے اس معاملے میں حادثاتی موت اندراج کیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔
لڑکی کی جانب سے موت سے قبل لکھے گئے خودکشی نوٹ کو میڈیا سے دور رکھا گیا ہے ۔ خودکشی کی وجہ اس خودکشی نوٹ میں لکھی گئی بات سے واضح ہوگئی ہے ، اس معاملے میں دیگر تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔