مشہور خبریں

شیواجی پتلے کے پاس 20 لاکھ روپئے تخمینہ سے تعمیر پاورلوم کے حقیقی ایکٹیــــو ماڈل کا افتتاح

 


مالیگاؤں : 13 مئی / ہندوستان کا مانچسٹر کہلانے والا شہــر مالیگاؤں کپڑا بننے سے لیکر قومی ایکـتـا کے تانــے بانـــے تک اپنا لوہا منوارہا ہے اسی مناسبت سے مالیگاؤں شہــر کی میئر محـتــرمہ طاہـــــرہ شـیـخ کے خصــوصی فنڈ سے 20 لاکھ روپئے تخمینہ سے تعمیـر و ترقی پسند خانوادہ شـیــــخ رشـیـــد کا ایکــــــــ اور تعمیـری شاہکــــــار بنام "پاورلوم کا حقیقی ایکٹیــــو ماڈل " کا عظیم الشان افتـــتـــاح آج بروز جمعہ شام 5 بجے عمل میں آیا ،


شیواجی پتلے کے پاس پولس چوکی کے پیچھے پاورلوم کا ماڈل تعمیر کیا گیا ہے جہاں حقیقی پاورلوم رکھا گیا ساتھ ہی پھوارہ، لائٹنگ کے علاوہ انگلش میں MALEGAON THE TEXTILE CITY لکھا گیا ہے

افتتاح ہونے کے بعد سے عوام مسلسل یہاں جاکر اپ تصاویر نکال رہے ہیں اور شہریان اسے دیکھنے پہنچ رہے ہیں پاورلوم صنعت کی شناخت باقی رکھنے کے لئے یہ پاورلوم کا حقیقی ماڈل رکھا گیا ہے جو شہریان مالیگاؤں کے لئے باعث فخر ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.