مشہور خبریں

کالج کی 19 سالہ طالبہ کو 200 فٹ گھسیٹ کر چاقو گھونپ کر کیا قتل

 


اورنگ آباد : 21 مئی /  خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات تشویشناک ، کیا دہلی کے بعد مہاراشٹر خواتین کے لیے ایک غیر محفوظ ریاست بنتی نظر آرہی ہے ۔۔؟ ،  اورنگ آباد میں یک طرفہ محبت کو لیکر  ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔  جس میں دن دھاڑے  دیوگیری کالج کے باہر 200 فٹ پیدل گھسیٹ کر ایک نوجوان نے ایک طالبہ کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا ۔

یہ افسوس ناک واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔  متوفی 19 سالہ لڑکی دیوگری کالج میں بی بی اے پہلے سال میں زیر تعلیم  تھی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ یک طرفہ محبت کی وجہ سے بتایا گیا ہے ۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.