مشہور خبریں

شہر کا ایم ایل اے غلط دھندوں کے خلاف بیان بازی کر کہی توڑی تو نہیں کررہا ہے ، شہر کی ایک بلو رانی ہے جو کبھی مہیش نگر کے بنگلے میں ، کبھی کورٹ میں کبھی آفس میں بیٹھ کر کانفرنس لیکر صرف بیان بازی کرعوام کو گمراہ کررہی ہے : آصف شیخ ہم پورے شہیر میں 95 سیٹ پر الیکشن لڑینگے ، اب کسی کو ہمارا فائدہ اٹھانے نہیں دینگے : شیخ رشید پہلے ہم کارپوریشن پر راشٹروادی کا مئیر بیٹھائینگے اسکے بعد آصف شیخ کو اسمبلی پہونچائنگے : طاہرہ شیخ


 مالیگاؤں : 22 مئی / 21 مئی بروز سنیچر شام 7 بجے نیشنل ہائی وے مبارک ٹیکڑی کے پیچھے واقع عقیل حاجی کے فارم ہاؤس پر سابق ایم ایل اے و مئیر شیخ رشید کی صدارت میں مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام کانفرنس مشن راشٹروادی مئیر 2022 پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ، 


کانفرنس مشن راشٹروادی مئیر پروگرام سے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور انکا خانوادہ جتنا کام عوام کے درمیان جاکر کرتے ہے اتنا کام کوئی نہیں کرتا ہے ، اور اسی کام کو لیکر ہمیں عوام کے درمیان جانا ہے ، ہمارے سامنے موجود اپوزیشن کمزور ہے اس لئے ایک دوسرے کا سہارہ لے رہے ہیں ، اگر ترقی کی بات کی جائے تو یہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں ، شہری ایم ایل اے نے 4 مرتبہ شہر کے 4 الگ الگ مقامات سے کتا گولی ، جگار ، نشیلی اشیاء و غلط دھندوں کے بارے میں صرف بیان بازی کرتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں جاکر پولیس کو بولتے ہے کے صاحب بولنا پڑتا ہے ، میں چیلنج سے بولتا ہوں کے شہر کے اس ایم ایل اے نے ایک  بھی پولیس کے خلاف کوئی لیٹر تک نہیں دیا ہے اور نہ ہی غلط دھندوں اور عوام پر ہونے والی زیادتی پر کسی پولیس افسر یا ملازم کا تبادلہ کروایا ہے ، یہ پولیس والوں سے یا پھر غیر قانونی دھندہ کرنے والوں سے توڑے کرنے کیلئے بیان دیا گیا ہے ، یہ مت بھولنا تم سے ڈھائی سال کا حساب یہ راشٹروادی کانگریس مانگے گی ، شہر کی ایک بلو رانی ہے جو کبھی مہیش نگر کے بنگلے میں ، کبھی کورٹ میں کبھی آفس میں بیٹھ کر کانفرنس لینا ، یو ٹیوب والوں کو بیان دینا بس یہی کام ہے ، یہ بلو رانی صرف شہر کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں یہ بلو رانی کوئی عورت نہیں بلکے آدمی ہے  ، انکے کالے کرتوت روڈ پر ضرور لایا جائے گا ، یہ جو مدعہ لائینگے ہم سب کا جواب دینگے ، آصف شیخ نے مزید کہا کہ جولائی سے پہلے الیکشن نہیں ہوگا ، اس وقت میں ہمیں ہر وارڈ کے لوگوں کو جوڑ کر آگے بڑھنا ہے ، پینل وائز پروگرام کو بناتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ، جلد ہی نوجوانوں کی ایک ٹیم ، خواتین کی ایک ٹیم ترتیب دے کر ایک بڑا پروگرام بنایا جائے گا ۔ 24 تاریخ کے بعد اجیت دادا پوار ، دلیپ ولسے پاٹل ، جھگن بھجبل کی آمد مالیگاؤں شہر میں ہوگی ، اسکے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ،

میونسپل کارپوریشن مئیر طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ شہر کی عوام کو یہ بتانا ہے کے اس مرتبہ پہلے ہم کارپوریشن پر راشٹروادی کا مئیر بیٹھاینگے اسکے بعد آصف شیخ کو اسمبلی پہونچائنگے ، فوٹو چھاپ سیاست کرنے والوں کو 40 کے پار جاکر عوام جواب دے گی ، بدعنوانی کا واویلہ مچانے والا اپوزیشن  شیخ آصف ، شیخ رشید اور طاہرہ شیخ کی مئیر شپ کا ایک بھی بھرشٹاچار ( بدعنوانی ) ثابت نہیں کر سکتا ، کام کرنے والے کو کام کا جذبہ ہونا چاہیے ، اس کے لئے کرسی کی ضرورت نہیں ہوتی یہ بات آصف شیخ نے شہر میں ثابت کردیا ہے ، رکن اسمبلی کرسی ہونے کے بعد بھی آج شہر میں تعمیری کام نہیں کر پا رہا ہے ، انکے اپنے وارڈ بھی کھنڈر بن گئے ہیں ، ہم لوگوں کو شہر میں پھیل کر زمینی جنگ لڑنا ہے ،مذہب کا سہارا لیکر عوام کی ووٹ حاصل کرنے والے 5 سال نظر نہیں آتے ، شہر کے ہر مسائل کو حل کرنے کے لئے یہی راشٹروادی کے لوگ سامنے ہوتے ہیں ، راشٹروادی پارٹی کے سپاہی بہت مضبوط ہے ، ہر سپاہی شیخ آصف ہے ، آج بنا ایم ایل اے رہتے ہوئے شہر میں اتنا فنڈ لانا معمولی بات نہیں ہے ، ہم بنا اتحاد کے سدھ سرکار بنائے گے ،


سابق ایم ایل اے و مئیر شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں برداشت کا مادہ رکھنا پڑتا ہے ، جو برداشت نہیں کر سکتا وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا ، ہم پورے شہیر میں 95 سیٹ پر الیکشن لڑینگے ، اب کسی کو ہمارا فائدہ اٹھانے نہیں دینگے ، ہم ہندوستان میں رہتے ہے ، یہ شہر پاکستان نہیں ہے ، ہمیں ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ رہنا پڑیگا ، مگر یہ چنٹو منٹو  بی جے پی کی بی ٹیم ہے ، ہمیشہ ہندو مسلم کرتے رہتے ہے ، ہم اب یہاں کے مہا گٹھ بندھن والوں کا اور ایم ایل اے کا راستہ چلنا دشوار کرنے والے ہے ، ہم روز زمین پر حساب دیتے ہے ، اب ان سے لینگے ۔ میں نے سوچ کے رکھا ہے اب ایسے ٹکلے اکلے لوگوں کو کارپوریشن پہونچنے نہیں دونگا ، کارپوریشن میں میجارٹی لانا ہے تو مشن بنالو ، آج عوام کو سوچنا پڑے گا کے شہر میں تعمیر و ترقی کون کر سکتا ہے ، محکمہ پولیس پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج مالیگاؤں حدود کا محکمہ پولیس جے سی بی اور پھاوڑا لیکر بیٹھا ہیں ، آج کے افسر جھوٹے مقدمے درج کرنے میں لگے ہے ، ایک فرار ملزم اچانک شہر میں آتا ہے اور اسکی ضمانت ہو جاتی ہے ، اور غریبوں کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے ، ایسا کیوں ۔۔؟ ، پولیس کا رویہ عام افراد کے لئے ٹھیک نہیں ہے ، موصوف نے اپنے صدارتی خطاب میں اپوزیشن پر جمکر تنقید کرتے ہوئے کئی طرح کے الزمات بھی لگائے ، وہیں آنے والے میونسپل کارپوریشن الیکشن کے لئے پروگرام میں شریک سبھی عہدیداران و ورکروں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، بس ہمیں پلاننگ کے تحت شہر کے ہر علاقے میں کام کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ممبران کا استقبال و نو منتخب عہدیداران کو سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.