مالیگاؤں : 17 مئی / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے تمام شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ 200 ایم ایم۔ قطر کے ایئر والو کے نچلے حصے میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے وہاں سے پانی کی ایک بڑی مقدار نکل رہی ہے۔ ایئر وال نمبر 21، 22، 36 اور 2 مقامات پر ایکسپینشن جوائنٹ سے پانی کا اخراج ہو رہا ہے اور بڑی مقدار میں پانی نکل رہا ہے۔ چونکہ محکمہ واٹر سپلائی سے متعلقہ بجلی کی مرمت کا ضروری کام جلد از جلد انجام دینا بہت ضروری ہے اس لیے کام کو مکمل کرنے کیلئے 24 گھنٹے کے لیے شٹ ڈاؤن کرنا پڑے گا۔
یہ سبھی کاموں کے لئے شہر میں پانی کی سپلائی 18/05/2022 (بدھ) کو 24 گھنٹہ تاخیر سے ہو گی۔ اسکے بعد ایک دن ناغہ سے پانی فراہم کیا جائے گا ، شیڈول کے مطابق گرنا ڈیم پر شٹ ڈاؤن کی وجہ سے، پانی کی فراہمی 18/05/2022 کو ہونے والی 19/05/2022 ہوگی ، اور 19/05/2022 کو سپلائی کیا جانے والا پانی 20/05/2022 کو کیا جائے گا ۔ شہریان اس کا خیال رکھتے ہوئے پانی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کریں ، تاہم مذکورہ تکنیکی مسائل کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو دیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کرنا چاہیے۔ اسطرح کی اپیل مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر نے کی ہے ۔