ناسک : 8 مئی / باگلان تعلقہ کے مہاد گاؤں میں سونونے خاندان کے تین افراد کی ہوئی اچانک موت نے ضلع بھر میں ہلچل مچا دی ہے ۔ ملی تفصیلات کے مطابق یہ خاندان 14 اپریل کو رات کے کھانے کے بعد سونے کے لیے گیا تھا۔ تاہم صبح سویرے ہی ہریش نامی بچے کی طبیعت خراب ہونے لگی ۔ دوپہر کو ہریش کے دادا بالو سونونے، ہریش کی بہن نیہا اور ہریش کی ماں سریتا سونونے بھی اپنے آپ کو بیمار محسوس کرنے لگے ۔ تاہم 25 اپریل کی رات ہریش کے دادا کی موت ہو گئی تھی جبکہ ہریش بھی اسی رات دوران زیر علاج زندگی کی جنگ ہارتے ہوئے موت کی آغوش میں چلا گیا ، اسکے بعد دوران علاج ہریش کی بڑی بہن کی بھی موت واقع ہوگئی , ایک ہی خاندان کے ایک کے بعد ایک ہوئی تین افراد کی موت سے باگلان سمیت ضلع بھر میں ہچل مچ گئی ہے ،
پولیس کے مطابق موت کی وجہ کولر سے پانی لیک ہونے اور کرنٹ لگنے سے ہوئی ۔۔۔۔! ڈاکٹر کے مطابق موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ بتائی گئی ،۔۔۔! وہیں مقامی افراد کے مطابق موت کی وجہ کھیتوں میں چھڑکاؤ کرنے والا کیمیکل ہوا میں شامل ہونا بتایا گیا ہے ۔۔۔! ان سبھی باتوں کے درمیان اہل خانہ کی جانب سے ظاہر کی گئی موت کی وجہ کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیا گیا ہے ۔ تادم تحریر ہریش کی ماں کی طبیعت بھی نازک بتائی جارہی ہے ، اس معاملے میں جائے کھیڑا پولس نے حادثاتی موت کا اندراج کیا ہے ، موت کی وجہ کیا ہے ۔۔۔۔؟ اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ، اس معاملے میں دیگر جانچ اور تفتیش ڈاکٹر و پولیس کررہی ہیں ۔! ڈاکٹر کے مطابق موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ بتائی گئی ،۔۔! وہیں مقامی افراد کے مطابق موت کی وجہ کھیتوں میں چھڑکاؤ کرنے والا کیمیکل ہوا میں شامل ہونا بتایا گیا ہے ۔۔۔! وہیں اہل خانہ کی جانب سے ظاہر کی گئی موت کی وجہ کو بے بنیاد اور افواہ قرار دیا گیا ہے ۔ تادم تحریر ہریش کی ماں کی طبیعت بھی نازک بنی ہوئی ہے ، اس معاملے میں جائے کھیڑا پولس حادثاتی موت کا اندراج کیا ہے ، موت کی وجہ کیا ہے ۔۔۔۔؟ اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ، اس معاملے میں دیگر جانچ اور تفتیش ڈاکٹر و پولیس کررہی ہیں ۔