مشہور خبریں

پیسوں کے لین دین کو لیکر مجاہد عرف گولڈن کا قتل ، لاش کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش ، قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار ، ایک فرار

 


ناسک : 7 مئی / اگتپوری میں ویترنا ڈیم کے پیچھے ایک جگہ سے جلی ہوئی پائی گئی ایک شخص کی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے۔  لاش مجاہد عرف گولڈن افضل خان (23) کی ہے، جو شہر کے بھارت نگر وڈالا گاؤں اگتپوری ضلع ناسک کا تڑی پار بدنام زمانہ مجرم ہے ۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا قتل شہر کے دیگر مجرموں نے منصوبہ بندی سے کیا ہے ،  پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ان تینوں ملزمین کو 9 مئی تک پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔ وہیں ایک مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔


 26 اپریل کو گولڈن عرف گولڈی کی لاش ویترنا ڈیم کے قریب آدھی جلی ہوئی ملی تھی۔  اس دوران پولیس نے شہر اور دیہی علاقوں میں لاپتہ افراد کی فہرست چیک کرتے ہوئے تفتیش کی ۔ جس سے اس جرم کا انکشاف ہوا۔ اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کھگیندر تیمبھیکر، انسپکٹر آف پولیس ساریکا اہیراؤ اور ہیمنت پاٹل نے جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم رامیشور عرف رام موتیرام گردے (30) ، سلمان عرف مامیا وزیر خان اور سداشیو عرف شیو پاراجی گایکواڑ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ تینوں پر شہر میں سنگین جرائم کا شبہ ہے۔ امبڈ پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


ملی تفصیلات کے مطابق مقتول گولڈن اور ملزمان کے درمیان پیسوں کے لین دین کو لیکر جھگڑا ہوگیا تھا ۔  اس دوران وہ شراب پی رہے تھے ۔ شراب کے نشے میں دھت ملزمین نے  گولڈن کا قتل کر دیا ،  قتل کے بعد انہوں نے اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے ویترنا ڈیم علاقے کا انتخاب کیا ،  پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ وہاں آتش گیر مادہ پھینک کر اس کی لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔  پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل ، دلیپ کھیڈکر، اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس شیتل گائیکواڑ، سنتوش ڈونڈے اور یوگیش پانڈے کی رہنمائی میں تحقیقات جاری ہے ۔

 

 

لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے  لکژری کار کا استعمال : 


معلوم ہوا ہے کہ تینوں ملزمان نے لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے لگژری کار اسکوڈا سپرب کار کا استعمال کیا تھا ۔  پولیس نے لکژری کار ایم ایچ 06 اے وی 3344 نمبر کی کار کو ضبط کر لیا ہے۔  یہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے کہ گاڑی کہاں سے لائی گئی اور اس جرم میں اور کون کون ملوث ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.