مشہور خبریں

منماڑ - یولہ روڈ پر خطرناک سڑک حادثہ ، 4 افراد کی موت 1 شدید زخمی

 


ناسک : 11 مئی / کل رات منماڑ - یولہ روڈ پر ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں 4 نوجوانوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ پونے اندور ہائی وے  پر اس وقت پیش آیا جب منماڑ - ایولہ روڈ پر واقع انکواڑے شیوار سے گزر رہی تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی ۔


 اس حادثے میں پانچ مسافروں میں سے چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک مسافر شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ یہ دلخراش واقعہ نصف شب کے قریب پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں پاسنگ کی یہ کار جس کا نمبر MH 41 V 7317 ہے , شدید حادثے کا شکار ہوکر مکمل تباہ ہو گئی ہے  ۔اسطرح کی معلومات ایولہ اور منماڑ انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں توفیق شیخ ، دنیش بھالے راؤ ، پروین سکت اور گوکل ہیرے سبھی ساکن منماڑ جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ کار میں سوار پانچویں مسافر اجے وانکھیڑے شدید زخمی ہے ۔ اجے کا منماڑ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ابتدائی علاج چل رہا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایولہ روڈ پر انکواڑے شیوار میں ایک کار درخت سے ٹکرا گئی۔ ادھر مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ اجے کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسے مزید علاج کے لیے  ناسک منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے کار پر قابو کھو دیا جس کے باعث کار درخت سے ٹکرا گئی اور اس حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.