مشہور خبریں

گرنا ڈیم سے 75 سالہ خاتون شاہنور بی کی لاش ملی ، مرحومہ خاتون کے اہل خانہ کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل

 


مالیگاؤں : 17 مئی / 17 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجے کے درمیان گرنا ڈیم سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ، سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن سے  ملی تفصیلات کے مطابق 75 سالہ خاتون شاہنور بی شیخ منشی ساکن  سروے نمبر 86/1 روم نمبر 51 جعفر نگر مالیگاؤں ضلع ناسک کی لاش گرنا ڈیم سے مقامی افراد نے باہر نکال کر اسکی اطلاع قلعہ پولیس کو دی ، خبر ملتے ہی قلعہ پولیس کے پی ایس آئے پاٹل نے موقع پر پہونچ کر لاش کا پنچنامۂ کر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال روانہ کیا ، تفصیلات کے مطابق مرنے والی خاتون کا آدھار کارڈ تو ملا ہے مگر ان کے گھر والے کون ہے ۔۔؟ اسکا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ، 

خاتون کے رشتے داروں کی تلاش چل رہی ہے ، تادم تحریر شفیق اینٹی کرپشن و انکے ساتھیوں نے خاتون کی شناخت کے لئے انکا فوٹو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے عوام سے پہچان کرنے کی اپیل کی ہے ، مرحومہ نے شلوار قمیض پہنے ہوئے ہیں ، اگر کوئی شخص اس خاتون کو پہچانتا ہو تو وہ شفیق اینٹی کرپشن سے اس نمبر  9673807786 پر رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.