تھانہ : 18 مئی / تھانہ ضلع کے الہاس نگر کے کیمپ 1 علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گاڑی سے دھکا لگنے پر ہوئے جھگڑے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔ تاہم پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پانچ گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔
سبزی فروش آکاش سنچیریا پیر کی رات الہاس نگر کے کیمپ 1 علاقے سے تھری وہیلر ٹیمپو میں اپنے دوست بھرت عرف سونو پاٹیا کے ساتھ جا رہا تھا۔ اس درمیان کرن جسوجا نام کا ایک نوجوان دو پہیہ گاڑی پر پیچھے سے آیا اور الزام لگایا کہ تم نے میری دو پہیہ گاڑی کو ٹمپو سے دھکا دیا ۔ اور اس نے ٹیمپو چلا رہے آکاش سنچیریا کو مارنا شروع کر دیا ۔ چنانچہ جب بھرت عرف سونو پاٹیا اسے بچانے آیا تو کرن جسوجا نے اسے نیچے گرا دیا اور اس کی بھی پٹائی شروع کردی ۔ بھرت عرف سونو پاٹیا جو موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا ، اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔
اس معاملے میں الہاس نگر پولیس نے کیس درج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دو پہیہ گاڑی ڈرائیور نامعلوم ہونے کی وجہ سے اس کا پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم الہاس نگر پولیس نے اپنے نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کرن جسوجا کو صرف 5 گھنٹے میں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی اس طرح کی معلومات پرشانت موہتے، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، سرکل 4 نے فراہم کی ہے ۔
دو پہیہ گاڑی چلانے والے کرن جسوجا پر اس سے پہلے بھی کوئی مقدمہ درج ہے کیا۔۔؟ اسکی تفتیش پولیس کر رہی ہے۔