اکولہ : 10 مئی / کورونا کے دور میں کئی نوکریاں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے فراڈ اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایسا ہی اکولا میں دھوکہ دہی کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ہے ، اس معاملے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
اکولہ کے ایک ہوٹل میں ہولیڈے ٹور فیملی پیکیج کے نام سے ایک نام نہاد ٹور کمپنی نے مبینہ طور پر اکولہ کے شہریوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ اکولہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس اور کھدان پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائے جانے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ اس معاملے سے ضلع میں ہلچل مچ گئی ہے۔
معلوم ہوا کہ 35 شہریوں سے یہ وعدہ کر کے دھوکہ دیا گیا ہے کہ اگر آپ صرف 75 ہزار روپے ادا کریں گے تو آپ کو چھٹیوں کی سیر کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ فی الحال اس سلسلے میں پولیس کو دس شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ممبئی سے نام نہاد 7 اسٹار گولڈن ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندے 7 اپریل کو اکولہ پہنچے۔ اس سے پہلے، انہوں نے اکولہ کے مختلف کار شو رومز سے کار خریداروں کے موبائل نمبر لیے تھے۔ اسی مناسبت سے اس نے سب کو اپنے پروگرام میں شرکت کا پیغام بھیجا ۔ بعد ازاں 8 اپریل کو کمپنی نے چھٹیوں کے پیکج کے لیے دو روزہ پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ یہ تقریب اکولہ کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں تقریباً 100 لوگوں نے شرکت کی۔ اور کئی افراد کو فون کال کر بلایا گیا ۔ شرکت کرنے والوں کو کمپنی کے پیکج کے مطابق چھٹیوں کے ٹور پیکجز بک کرنے کے لیے رہنمائی کی گئی۔ 75,000 روپے کا پیکیج 3 سال اور ہر سال 6 رات 7 دن (ہندوستان اور بیرون ملک) ایسا پیکیج دیا گیا ۔ دریں اثناء اگر 75 ہزار روپے کا پچاس فیصد مطلب 37 ہزار روپے ادا کیا گیا تو 9 رات اور 10 دن کے لیے پیکج کی سہولت دی جائے گی ، پیکج کو دیکھتے ہوئے شہریوں نے فوری طور پر رقم ادا کردی ۔
37000 روپے کا لین دین کئی شہریوں نے کیا۔ بکنگ سے متعلق سرٹیفکیٹ لیا گیا۔ تاہم کئی دنوں تک اس ٹوڑ کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ سرٹیفکیٹ پر درج موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ نمبر بند ہے۔ جیسے ہی انہیں علم ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، انہوں نے فوری طور پر اکولہ پولیس سپرنٹنڈنٹ اور کھدان پولس اسٹیشن میں شکایت اپنی شکایت درج کرائی ہے ۔ اس فراڈ کی تفتیش اکولہ پولیس کررہی ہے ۔