مالیگاؤں (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی شہر میں اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے عوامی کام کاج میں مصروف ہے ۔اس قبل مختلف سیل کے عہدیداران کا انتخاب ریاستی ہائی کمان کی جانب سے کئے جانے اور انہیں بہتر کارکردگی کا عوض مالیگاؤں شہر کو پوری ریاست میں ایک رول ماڈل کے طور پر مانا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مالیگاؤں شہر کے بیشتر طریقہ کار کو اپنانے کی ہدایات پوری ریاست کیلی اکائیوں کو دی ہیں ۔
مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے آصف شیخ کی سرپرستی میں مزید عہدوں کیلئے تقسیم کا مکتوب آج موصول ہوا ہے ۔اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے موصول پریس ریلیز کے مطابق شریف ابراہیم میمن کو مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ادیوگ سیل کی ریاستی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے ۔اس لے علاوہ انصاری اقبال احمد محمد رفیق کانچ والا کو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ادیوگ سیل کا صدر نامزد کیا گیا ہے ۔ممبئی سے انہیں نامزدگی کا مکتوب ریاستی ادیوگ سیل کے صدر ناگیش ایکناتھ پھاٹے نے جاری کیا ہے ۔ اسی طرح رمضان شیخ عبدالعزیز کو ریاستی ادیوگ سیل ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے ۔ان تینوں نومنتخب عہدیداران کو نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مضبوط کرنے ،کیلئے پارٹی کے قومی صدر شرد پوار ،نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار ،ممبر آف پارلیمنٹ سپریہ سولے، وزیر آبپاشی و ریاستی این سی پی کے صدر جینت پاٹل کے عوامی کام کاج، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کو انجام دینے کی ترغیب دی گئی ہیں ۔
اس موقع پر این سی پی کے صدر آصف شیخ اور سینئر لیڈر شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں انڈسٹریل فیلڈ میں بیشمار مسائل رونما ہوتے رہیں ہیں اور ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ مسائل جلد از جلد ہوجائیں ۔لیکن اب باقاعدہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ادیوگ سیل کی تشکیل ہوجانے کے بعد صنعت کے مسائل حل کرنے میں تیز رفتاری لائی جائے گی تاکہ ادیوگ فیلڈ میں روزگار کرنے والے افراد کی بروقت نمائندگی کی جاسکے ۔ان نومنتخب عہدیداران کو سابق میئر شیخ رشید اور مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی کے صدر آصف شیخ رشید کیساتھ ساتھ پارٹی کے تمام عہدیداروں آوروں ذمہ داران نے نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ہے ۔