ناسک : 19 مئی / ناسک کے پنچوٹی علاقے سے باپ بیٹے کی لاش گھر سے برآمد ، پنچوٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
ملی تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن جگدیش جادھو اور ان کے بیٹے کی لاش پنچوٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ملی ہیں ۔
پولیس کی تحقیقات سے ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے گئے تھے ، تاہم صبح کے وقت والدجگدیش جادھو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا جبکہ ان کا بیٹا پرناو بستر پر مردہ پایا گیا ہے ۔ شبہ ہے کہ والد نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کی ہے اور بچے کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔ اس معاملے میں مزید تفتیش پنچوٹی پولس کر رہی ہے ۔