ناسک : 18 مئی / ناسک کے ماڈسانگوی علاقے میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جس میں سسرالی رشتہ داروں نے بہو کی پٹائی کرتے ہوئے اسکا قتل کردیا ۔ اس سلسلے میں اڑگاؤں پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولس کے مطابق آرتی وشال کاپسے (24سال، ساکن مالواڑی ماڈسانگوی، ضلع ناسک) کو اس کے سسر نے پرانی باتوں پر تنازعہ پیدا کرتے ہوئے اسکی پٹائی شروع کردی ، اس دوران شوہر وشال نے اس کے بعد گھر کے قریب پڑا لوہے کا پھاوڑا اٹھایا اور آرتی کے سر اور منہ پر مارا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی , جس کے بعد اسکی موت واقع ہوگئی ، اس معاملے میں اڑگاؤں پولیس نے سریش راجارام کاپسے، نیوروتی شنکر کاپسے، شوبھا عرف الکا نیوروتی کاپسے، بنٹی نیوروتی کاپسے، وشال راجارام کاپسے (تمام ساکن مالواڑی ماڈسانگوی، ناسک) کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ دیگر تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔