مشہور خبریں

مولانا عبدالحمید جمالی کے مکان سے گاندھی نگر چوک و گاندھی نگر چوک سے جمہور نالے تک سیمنٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کا آغاز ، آصف شیخ نے کیا زیر تعمیر روڈ کا دورہ

 


مالیگاؤں : 28 مئی / مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کئی مہینے تک محنت و جدوجہــــد کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے مالیگاؤں شہر کی خستہ حالی کا شکار سڑکوں کے لئے 10 کروڑ روپیہ فنڈ منظور کروایا جس میں پہلی سڑک کی تعمیر شروع ہوچکی ہے جو گرووار وارڈ میں مولانا عبدالحمید جمالی کے مکان سے گاندھی نگر چوک تک اور گاندھی نگر چوک سے جمہور نالے تک سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر آصف شیخ رشید کے فنڈ سے کی جائے گی ،

آج بروز سنیچر آصف شیخ رشید نے اس مقام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کو جلدی کرنے اور مضبوط پائیدار کام ہوگا اس بات کا عوام کو یقین دلایا ، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ گرووار وارڈ کا ایک اہم مسئلہ جو آزاد نگر پولس اسٹیشن (پرانا) کے پاس سے نالے کا ایک اہم مسئلہ ہے جس کا کام پروسیس میں ہے جلد ہی اس نالے کا کام مکمل کرتے ہوئے علاقے کے اس اہم مسئلہ کو حل کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.