مشہور خبریں

جامع مسجد سمیت کئی مساجد میں فجر کی اذان بنا لاؤڈ اسپیکر کے دی گئی ، منسے کارکنان پر پولیس کی گہری نظر ، سنئیر افسران مالیگاؤں شہر میں خیمہ زن ، ناسک میں صرف دو مساجد سے لاؤڈ اسپیکر میں اذان ، پولیس کا دعویٰ

 


ناسک : 4 مئی / ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے مسجد لاؤڈ اسپیکر حوالے سے جو بیان دیا ہے اس کے پس منظر میں آج صبح مالیگاؤں میں بنا لاؤڈ اسپیکر کے اذان دی گئی ۔  جامع مسجد سمیت شہر کے ہندو مسلم علاقوں کی بیشتر مساجد میں صبح کی اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں کیا گیا۔  فی الحال مالیگاؤں میں حالات قابو میں ہیں ، وہیں ایم این ایس کے کارکنان پر پولیس گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔

ناسک  دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے بتایا کہ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کی طرف سے دی گئی الٹی میٹم کے مطابق، پولیس مالیگاؤں میں گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سینئر افسران مالیگاؤں میں تعینات ہیں ۔



ناسک میں ایم این ایس کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔  بھدرکالی پولیس نے جئے شری رام کا نعرہ لگانے والی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔  شری  جبریشور کے چھوٹے مندر کے سامنے کارکنوں نے ہنومان چالیسہ کا نعرہ لگایا اور وہاں سے بھاگ گئے۔  پولیس نے ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے ۔ سبھی مساجد کے باہر پولیس بندوبست لگایا گیا ہے ، کئی مساجد سے اذان اسپیکر سے نہیں دی گئی ، کہی مقامات پر اذان دھیمی آواز میں دی گئی ہے ، آج ناسک شہر غیر اعلانیہ نوٹس اور پولس بندوبست کی وجہ سے چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔  پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ناسک میں صرف دو مساجد سے اذان لاؤڈ اسپیکر سے دی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.