مشہور خبریں

لشکر والی عیدگاہ کے مصلیان کے لیے اہم اطلاع و ضروری ہدایات

 


مالیگاؤں : 2 مئی / لشکر والی عیدگاہ پر نماز ٹھیک
8:30 ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی ، یادرہے گذشتہ سالوں میں مصلیان کی رعایت میں جو تاخیر کی جاتی تھی وہ نہیں کی جائے گی ، وقت ہوتے ہی ان شاء اللہ نماز شروع کردی جائے گی ، اس کا ضرور خیال رکھیں ، نماز سے پہلے۔ مولانا امتیاز اقبال ، سکریٹری جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کا ابتدائی خطاب  ہوگا اسکے بعد حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی اپنے روایتی انداز میں حالاتِ حاضرہ کی مناسبت سے مفصل و مدلل خطاب فرمائیں گے ، روایتی وقار اور شان وشوکت برقرار رکھتے ہوئے لشکر والی عیدگاہ پر آئیں اور جائیں، امن و سکون ہرحال میں برقرار رکھیں- وقت مقررہ پر پہنچنے کی کوشش کریں ، دوران نماز کالج کی طرف سے آنے والے افراد ، راستے پر صف نا لگائیں ورنہ نماز نہیں ہوگی ، ٹرک اور بڑی گاڑیاں لیکر لشکر والی عیدگاہ ہرگز نہ جائیں ،

ممکن ہوتو پیدل ہی آمدورفت کریں، شاہراہوں اور سڑکوں کے راستے سے آئیں جائیں، گلیوں‌اور اندر محلوں میں داخل نا ہوں - خطبہ سننا واجب ہے اس لیے خطبہ مکمل ہونے کے بعد ہی اپنی جگہوں سے اٹھیں ، نیز محراب کے ارد گرد جمگھٹا نا لگائیں ، بلاوجہ خطبہ کے دوران تصویر سازی نا کریں ، یہ خطبے کی بے ادبی کے ساتھ ساتھ سخت گناہ ہے ، اس طرح کی تفصیلات صدروارکین جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ، و شہر  مالیگاؤں عیدگاہ ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.