مالیگاؤں : 31 مئی (جنتا سماچار ) آج سے ناسک ضلع سمیت ریاست بھر کے پمپ آپریٹرز نے 'پٹرول-ڈیزل نہ خریدو' آندولن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس احتجاج کے چلتے پیٹرول پمپ مالکان 31 مئی سے تیل کمپنیوں سے ایندھن نہیں خریدیں گے۔ اس یک روزہ احتجاج کے اعلان کے بعد سبھی گاڑی مالکان میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ چند دنوں سے پیٹرول کی مسلسل سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پیر کے دن سے ہی ضلع بھر کے کئی پمپ بند رہے ۔ اس کے نتیجے میں پیر کی رات (30 مئی) کو آگرہ روڈ پیٹرول پمپ ، موسم پل پمپ سمیت دیگر پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھرنے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تھی ، وہیں شہر کے کئی پمپ پیٹرول ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے صبح و دوپہر سے ہی بند ہوتے نظر آئے ،
وہیں آج منماڑ میں واقع پانیواڑی تیل کمپنی پر ڈسٹرکٹ پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن دھرنا آندولن کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس طرح کی معلومات ایسوسی ایشن کے صدر بھوشن بھوسلے نے دی ہے ۔ شہیریان اپنی گاڑیوں کا استعمال حسب ضرورت کرتے ہوئے پیٹرول ڈیزل کی بچت کریں ، بلا ضرورت گاڑیوں کا استعمال کرنے سے احتیاط برتیں ، وہیں پیٹرول کی تلاش میں دوردراز علاقوں کا رخ اختیار کرنے سے گریز کریں ، یہ احتجاج ریاستی سطح پر کیا جارہا ہے اسکا خیال رکھیں ۔