گستاخِ رسول نوپور شرما کے خلاف ائمہ اہلسنّت وفد کی سٹی پولیس اسٹیشن پی آئے سے ملاقات و شکایتی مکتوب
0
مئی 30, 2022
مالیگاؤں : 30 مئی / 30 مئی بروز پیر دوپہر 12:00بجے تنظیم ائمہ مساجد اہلسنّت کا وفد شہر سٹی پولیس اسٹیشن پہنچا۔گزشتہ دنوں Timse Nowٹی وی چینل پر ڈبیٹ کے دوران نئی دلی کی نوپور شرما نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اور بہت ہی جارحانہ انداز میں نازیبا کلمات کہے۔جس کی وجہ سے ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے اور خصوصیت کے ساتھ مالیگاوں کے مسلمان اس بات کو لے کر شدید غصہ میں ہیں۔وفد کی جانب سے حافظ محمد غفران اشرفی نے سٹی پولیس اسٹیشن کے پی آئے سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں حالات کی سنگینی سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسلمان اپنے نبی کی ادنیٰ سی بھی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔
اِس لیے اُس گستاخ ملعونہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہندوستانی قانون کے بموجب کسی مذہب یا کسی مذہب کے قائد پر کوئی اِس طرح کی باتیں کرتا ہے تو اُس کے خلاف قانون میں جو سزا ہے اُس کے تحت اس کو گرفتار کرکے سزا دی جائے تاکہ لوگ اِس طرح کی ذلیل حرکت سے باز رہیں۔تمام باتوں کو سننے کے بعد عریضہ لیتے ہوئے سٹی پی آئے نے اِس بات کی یقین دہانی کرائی کہ دو دن میں معاملے کی تحقیق کرکے کیس درج کرلیا جائے گا۔اگر دو دن میں ہمارا مطالبہ پورا نا ہوا تو پھر تنظیم کے ارکان اعلیٰ آفیسران تک پہنچ کر اِس معاملے پر گفتگو کریں گے۔اس وفد میں مفتی عارف حسین ، اشرفی،حافظ رفیق ، برکاتی،حافظ اشتیاق ، اشرفی،حافظ راشد، رضوی،حافظ آصف ، اشرفی،حافظ حامد ، رضوی،حافظ صدام ،اشرفی،حافظ غلام مصطفے اشرفی،حافظ ابرار اشرفی،حافظ بلال احمد،محمد عرفان حکیم اور شفیق اینٹی کرپشن وغیرہ افراد موجود تھے ۔
Tags