ممبئی :31 مئی / اکثر اسکولوں میں اساتذہ، غیر تدریسی عملہ شراب کے نشے میں پائے جاتے ہیں اور ان پر تادیبی کارروائی بھی ہوتی ہیں جو کہ میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آتی ہیں اور اسکا سماج میں غلط اثر پڑتا ہے اسی طرح بیشمار سنگین معاملات بھی سامنے آتے ہیں جو تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں ان معاملات کو قابو میں کرنے کیلئے محکمہ ایجوکیشن نے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے کردار کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے کیریکٹر کی تصدیق کرنے کا فیصلہ ایجوکیشن محکمہ نے لیا ہے ۔اس ضمن میں احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام میڈیم اور مینجمنٹ اسکولوں کو جلد ہی احکامات جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن کمشنر سورج ماندھارے نے وضاحت کی ہے کہ اس حکم پر عمل درآمد کی ذمہ داری تعلیمی حکام پر ہوگی۔ اسکے علاوہ اسکولوں کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے والدین یہ بھی سوال کر رہے ہیں کہ طلباء کی حفاظت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔
اس لیے محکمہ تعلیم اساتذہ کے کردار، عادتیں، رویے ، کچھ جرائم ، انکوائری وغیرہ ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کیریکٹر ویری فکیشن کرانے کیلئے غور کر رہا ہے۔