ممبئی : 30 جون / بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ فڑنویس نے بتایا کہ ایکناتھ شندے آج شام 7 بجے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیں گے۔ دیویندر فڑنویس کے اس اعلان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ دیویندر فڑنویس خود کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔
ملی تفصیلات کے مطابق بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ فڑنویس نے بتایا کہ ایکناتھ شندے آج شام 7 بجے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیں گے۔ دیویندر فڑنویس کے اس اعلان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ دیویندر فڑنویس خود کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ بی جے پی ایکناتھ شندے کے گروپ کی حمایت کرے گی ۔