مشہور خبریں

گرنا ندی میں ڈوبنے سے شیخ شہزاد کی موت ، بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں ، نوجوان ندی نالوں پر جانے سے گریز کریں : شفیق اینٹی کرپشن


 مالیگاؤں : 22 جون / 21 جون 2022 بروز منگل دوپہر 2 بجے کے درمیان عائشہ نگر علاقے کے 4 بچے گرنا ندی منصورہ کالج کے پاس گرنا پل پر گئے تھے جہاں نیچے جمے پانی میں تین بچے نہانے کے لئے پانی میں اترے اس دوران شیخ شہزاد شیخ اسلم 17 سال ساکن سروے نمبر 66 گھر نمبر 381/382 گلی نمبر 8 عائشہ نگر بسم اللہ نگر مالیگاؤں موبائل پر کچھ کھیلتے  ہوئے بیٹھا تھا ، جب اس نے ان تینوں کو نہاتے ہوئے دیکھا تو اس نے بھی کپڑے اتار کر پانی میں جھلانگ لگا دی ، اس دوران وہ ڈوبنے لگا جسے بچوں نے بچانے کی کوشش کی مگر وہ پانی میں ڈوب گیا ،  دیگر بچوں نے پانی سے باہر آکر مدد کے لئے لوگوں کو آواز لگائی ، تب ایک شخص نے موقع پر سے شفیق اینٹی کرپشن کو فون کیا اور کہا کے ایک بچہ یہاں پانی میں ڈوبا ہے مگر اسے بچانے کے لئے یہاں پر کوئی تیراک نہیں ہے ، جس کے بعد شفیق اینٹی کرپشن نے شکیل تیراک و قلعہ تیراک گروپ کو اس حادثے کی اطلاع دی ، خبر ملتے ہی شکیل تیراک و قلعہ تیراک گروپ نے موقع پر پہونچ کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں بچے کی لاش کو تلاش کر باہر نکالا ،

مرحوم شیخ شہزاد کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں اسٹینڈنگ چیئرمین ظفراللہ ، صغیر ممبر ، سیّد عاشق علی ، ضیاء مسکان ، خالد ایس کے سمیت دیگر سرکردہ افراد نے معاونت کی ہے  ۔ مرحوم شیخ شہزاد کی تدفین بعد نماز عشاء عمل میں آئی ہے ، شفیق اینٹی کرپشن نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں ، بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے ، سبھی ندی نالوں میں پانی بھرا ہوا ہے ، ایسے میں بچوں کا ندی نالوں پر نہانے کے لئے جانا جانلیوا ثابت ہو گا ، ہر سال نوجوانوں سے اپیل کرنے کے باوجود ندی میں نہانے کا شوق رکھنے والے افراد اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے ، اور اپنی جانوں کو ہلاکت میں ڈالتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.