مالیگاؤں : 25 جون / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن شہر کی تمام سڑکوں، گٹروں، نالوں اور خالی پلاٹوں پر سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔ چار دن قبل میونسپل انتظامیہ نے عوام ، کاروباری اداروں اور اس غیر قانونی تجاوزات کرنے والے رہائشیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ میونسپل انتظامیہ کی کارروائی سے قبل اور عوامی نوٹس کی اشاعت کے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے اپنے تجاوزات از خود کو ہٹالیں ۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی، ایڈیشنل کمشنر گنیش گری، ڈپٹی کمشنر (ترقی) ستیش دیگھے، اسسٹنٹ کمشنر (تجاوزات) سنیل کھڑکے کی رہنمائی میں، دو الگ الگ اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔ تجاوزات خاتمہ مہم کے لئے پربھاگ نمبر 01 ، 02 اور دوسرا دستہ پربھاگ نمبر 03,04 کے لیے کام کرے گا۔ دونوں اسکواڈ میں 25 افسران و عملہ شامل ہے اور اسی مناسبت سے افسران کا عملہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لیے 0 جے سی بی مشین۔ اور 02 اتی کرمن گاڑیاں دستیاب کرائی گئی ہیں۔
سنیچر 25 جون 2022 کو مہم کے ساتویں دن وارڈ کمیٹی آفس نمبر 01 سے سنگامیشور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر پل تا رام سیتو پل چارہ بازار تک غیر قانونی تجاوزات نکالا گیا ، وارڈ میں 24 کے قریب تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس آپریشن میں کچھ تجاوزات کرنے والوں کا تجاوزات کا سامان وغیرہ ضبط کر لیا گیا ہے ۔ تاہم تجاوزات کرنے والے افراد، تاجر تنظیموں، مکینوں کو سے ایک بار پھر اپیل کی جاتی ہیکہ وہ خود ہی اپنے اپنے تجاوزات ہٹائیں اور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
تمام متعلقہ افراد کو یہ بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ جو بھی شخص غیر قانونی تجاوزات کی صفائی کے عمل میں رخنہ اندازی کرے گا اس کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ، اتی کرمن صفائی مہم میں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ آفیسر جگدیش بڈگجر، انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ شام کامبلے، کلرک ونے شندے، شیلیش سولنکی، بیٹ مقادم منوہر دھیوارے، دلیپ نکم کے علاوہ بیٹ مقادم اور تمام وارڈوں کے تجاوزات دستہ کا عملہ
موجود ہیں ۔