مالیگاؤں : 24 جون / بروز جمعہ کو شام 5 بجے کے درمیان جھوڑ گاہ کے پاس دلخراش سڑک حادثے میں 2 نوجوانوں کی دردناک موت ،
ملی تفصیلات کے مطابق نمائندہ جمال شیخ کو پرویز خان حمید خان نے بتایا کے کچھ نوجوان کسی کام سے مالیگاؤں شہر سے دھولیہ کی سمت جارہے تھے کے اسی دوران دیگر دوستوں کے پیچھے چل رہے ہیں بذریعہ موٹر سائیکل MH 41 AN 7280 پر دو نوجوان کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکّر سے حادثے کا شکار ہوکر جگہ پر ہی فوت ہو گئے ، ہم بھی اسی سمت جارہے تھے کے تبھی ہمیں یہ دونوں نوجوان خون میں لت پت سڑک پر پڑے دکھائی دیئے ، جنتا سماچار ، ہم نے فوری طور پر انھیں وہاں سے اٹھا کر اسپتال روانہ کیا جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا ، حادثے کس گاڑی کی ٹکّر سے پیش آیا ہے اسکا خلاصہ نہیں ہوسکا ،
وہیں مرحوم نوجوانوں کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے محمد علی بھائی نے بتایا کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں میں ایک کا نام نبیل انصاری حاجی رفیق احمد ( سوڈے والے ) عمر تقریبا 20 سال ساکن غربید نگر ، اور دوسرا نوجوان جو ہمارے گھر کے سامنے رہائش رکھتا تھا انصاری عبدالرحمن ارشاد احمد عمر تقریبا 20 سال مسلم پورہ مالیگاؤں شامل ہیں ، تادم تحریر دونوں نوجوانوں کا سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر کاروائی جاری ہے ۔