مشہور خبریں

مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے سیاسی حالات اور مرحوم خلیل دادا کے نیک عزائم کو لیکر این سی پی کا اجلاس عام سابق میئر شیخ رشید و آصف شیخ سنسنی خیز انکشافات کریں گے، عوام سے شرکت کی اپیل

 


مالیگاؤں : 25 جون   (پریس ریلیز) نیا عزم، نیا حوصلہ لیکر این سی پی میدان عمل میں سرگرم ہوچکی ہیں اور اسکے لئے ایک جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔

وہ تو بتا رہا تھا کئی روز کا سفر

زنجیر کھینچ کے جو مسافر اتر گیا

وقت اور حالات تو آتے جاتے رہتے ہیں 

 دھوپ اور چھاؤں ہماری آزمائش کیلئے ہے۔خلیل دادا ہمارے اہم ستون تھے۔سماجی ، معاشرتی،ثقافتی،طبی میدان میں انہوں نے خدمات کے روشن نقش قائم کئے۔ان ہی نقش کو مزید تابناک کرنے کیلئے اور انکو سچی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکے رکے ہوئے کاموں کو آگے بڑھانے کیلئے ایک جلسہ عام کا انعقاد سیلانی چوک،شبیر نگر میں یکم جولائی بروز جمعہ کو  شام 7بجے سے 10بجے تک کیا جارہا ہے۔اسطرح کا فیصلہ آج راشٹروادی بھون میں پارٹی کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں ایک رائے سے لیا گیا ۔جس میں مقررین نے کئی تجاویز پیش کر اسے منظوری دی ۔این سی پی نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس عام کے عنوانات میں یہ کہ خلیل داداکے دیکھے ہوئے خواب کو حقیقت کا رنگ کیسے بھر ا جائے، کارپوریشن الیکشن کے پیش نظرنیا لائحہ عمل مرتب کرنے اور کون سے رکن اسمبلی نے حالیہ راجیہ سبھا اور ایم ایل سی چناؤ میں کس طرح مالیگاؤں شہر کے مسلمانوں کا سودا کیا؟ اُس کا راز فاش کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہر دلعزیز رہنما،غریبوں کے ہمدرد،ضرورت مندوں کے حاجت روا شیخ رشید شیخ شفیع اور مقامی این سی پی صدر شعلہ بیاں مقرر آصف شیخ رشید سمیت دیگر مقررین بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔اس اجلاس میں شہر کی عوام ہمدردان خانوادہ شیخ رشید،راشٹروادی کانگریس پارٹی کے خاص و عام ورکر،کارپوریٹرس،مختلف عہدوں کے ذمہ داران

 اور محبّان مرحوم شیخ خلیل دادا سے کی گذارش ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.