مشہور خبریں

گاڑی سلپ ہونے پر بوہرہ جماعت کے زین العابدین حسینی کی سڑک حادثے میں موت ، ایک ساتھی شدید زخمی ، حالت نازک

 


مالیگاؤں :23 جون / مالیگاؤں شہر کی معروف شخصیت بوہرہ جماعت کے حسینی بھائی نامپور والے کے جواں سال فرزند زین العابدین حسینی کا سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔اسطرح کی اطلاع حذیفہ دوائی سینٹر نے دی ۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کل بدھ کو زین العابدین اور انکے ساتھی محمد بھائی ناسک کسی کام سے گئے ہوئے تھے اور شام میں ہی ناسک سے مالیگاؤں کی طرف جیسے ہی روانہ ہوئے راستے میں دوارکا پھاٹہ پر فلائی اوور بریج پر لگتے ہی انکی گاڑی سلپ ہوگئی جس کے سبب زین العابدین حسینی کے سر میں گہری چوٹ لگی اور انکے ساتھی کو بھی کولہے کی ہڈی اور دماغ پر شدید چوٹ آئی ۔جہاں دونوں افراد کو ناسک کے سہیادری اسپتال میں بغرض اعلاج داخل کروایا گیا۔ سر میں گہری چوٹ لگنے سے زین العابدین دوران علاج انتقال کر گئے ۔انکے ساتھ محمد بھائی کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کے پسماندگان میں والدہ، ایک بھائی حذیفہ حسینی جو کارپوریشن میں انجینئر ہے اور مرحوم کے دو بیٹے و بیوہ کا شمار بتایا گیا ہے ۔ مرحوم کارپوریشن کے سامنے واڈیا دواخانہ کی شاپنگ میں گیس کے چولہے ، اے سی فریج کے سامان فروخت کرنے اور پٹاخہ وغیرہ کے کاروبار سے منسلک تھے ۔انکے اس دلخراش حادثہ میں انتقال کرجانے سے بوہرہ گلی، بیلباغ، چونا بھٹی و اطراف میں غم و اندوہ کا ماحول بنا ہوا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.