مشہور خبریں

وہاٹس اپ استعمال کرنے والے افراد و گروپ ایڈمن کے لئے محکمہ پولیس کی خصوصی ہدایت ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ضرب لگانے والے پیغامات مالیگاؤں شہر کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر نہ کرنے کی اپیل ، سوشل میڈیا پر مالیگاؤں پولس و سائبر سیل کی نظر


 مالیگاؤں : 29 جون / سوشل میڈیا واٹس ایپ یوزرس اور گروپ ایڈمن اپنے واٹس ایپ کا استعمال احتیاط سے کریں ۔اپنی ذات سے کسی کی دل آزاری یا قانون کی خلاف ورزی نہ ہو اسکا خیال رکھیں ۔ اسطرح کی اطلاع و ہدایت شہریان کے نام مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ،

پولیس انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے عوام سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں ۔کسی دوسرے شہر یا ریاست کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ضرب لگانے والے پیغامات مالیگاؤں شہر کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر نہ کریں ۔ پولس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیرونی ریاست کے دل آزار ویڈیوز اور آڈیو کلپ وائرل نہ کریں ۔


سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے پولس انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر مذکور اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔لہذا شہریان واٹس ایپ پر قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اور گروپ ایڈمن سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گروپ کو اونلی ایڈمن موڈ پر کرلیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.