مشہور خبریں

میونسپل کارپوریشن الیکشن : وارڈ رچنا پر 43 اعتراضات میں 37 اعتراضات پر سماعت ، 6 عریضہ دار غیر حاضر


 مالیگاؤں : 28 جون / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ہونے والے عام انتخابات 2022 کے لیے ڈرافٹ وارڈ کمپوزیشن (وارڈ رچنا) کا اعلان 08 جون، 2022 کو کیا گیا تھا اور اعتراضات / تجاویز طلب کرنے کی مدت 20 جون، 2022 تک دی گئی تھی۔  کارپوریشن کی الیکشن برانچ کو مقررہ وقت کے اندر کل 43 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔

اس ضمن میں ریاستی الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق مورخہ 14 جون  کے حکم کے تناظر مذکورہ اعتراض پر آج منگل 28 جون 2022 کو سرکاری ریسٹ ہاؤس مالیگاؤں میں سماعت ہوئی۔اس سماعت کے دوران دتا پرساد نڈے، ایڈیشنل کلکٹر ناسک، جی آئی ایس ایکسپریس جاوید انصاری اور معزز ڈویژنل کمشنر نمائندوں کے طور پر موجود تھے۔

 سماعت کے دوران 43 میں سے 37 اعتراض کنندگان ذاتی طور پر موجود تھے جبکہ 06 اعتراض کنندگان غیر حاضر تھے۔ اس موقع پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھی گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا۔

اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں کارپوریشن نے جاری کی ہے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی، ایڈیشنل کمشنر گنیش گری، ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) سوہاس جگتاپ، اسسٹنٹ کمشنر راجو کھیرنار، سنیل کھڑکے، سچن مہالے، ڈپٹی انجینئر سچن مالوال، شانتارام چورے، جے پال تریبھون، جونیئر انجینئر مہیش گنگوردے، الیکٹریکل سپرنٹنڈنٹ ابھیجیت پوار، پبلک ریلیشن آفیسر پنکج سوناونے، وارڈ آفیسر جگدیش بڈگجر ، ساجد انصاری، سینئر کلرک شیکھر ویدیا، سچن بھامرے، امتیاز احمد، ونے جھگڑے، پروین پوار، کمپیوٹر، میونسپل سکریٹری، بجلی اور تعلقات عامہ کے محکمے کا عملہ اور سیکورٹی گارڈ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.