ناسک / ناسک دیہی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شاہجی امپ کی ہدایات کے مطابق ضلع ناسک کی قومی اور ریاستی شاہراہوں پر گٹکا، پان مسالہ، تمباکو مصنوعات کے ساتھ ساتھ منشیات اور غیر قانونی شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جا رہی ہے ۔ اسی درمیان گھوٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ممبئی-آگرہ ہائی وے سے گٹکے کی غیر قانونی نقل و حمل کی خفیہ اطلاع پولیس کو ملی ۔
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہجی امپ کی رہنمائی میں ملی خفیہ خبر پر گھوٹی پولس اسٹیشن کی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شردھا گندھاس کی ٹیم نے گھوٹی ٹول ناکہ علاقے میں جال بچھا کر ناسک سے ممبئی جانے والی آئیشر گاڑی نمبر ایم پی 04 جی اے 8830 کو روکا۔ تلاشی لینے پر ٹرک سے کملا پسند پان مسالا اور کالے رنگ کی خوشبودار تمباکو کی 118 بوریاں اور 64 لاکھ 26 ہزار 200 روپے اور ایک آئیشر گاڑی سمیت مجموعی مالیت 74 لاکھ 26 ہزار 200 روپے کا مال برآمد کیا ۔
اس کارروائی میں آئیشر ڈرائیور منیش نارائن پرساد شرما عمر 36 سال نہرو نگر، اندور، مدھیہ پردیش کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف گھوٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھوٹی پولیس اسٹیشن کی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شردھا گندھاس اس . معاملے کی تفتیش کر رہی ہیں ۔
دریں اثنا، یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ناسک دیہی شاہجی امپ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مادھوری کیدار-کنگانے، سب ڈویژنل پولیس آفیسر رورل ڈویژن سنیل بھامرے کی رہنمائی میں اور گھوٹی پولس اسٹیشن کی اسسٹنٹ انسپکٹر شردھا گندھاس سب انسپکٹر سنجے ، کوڑے ، سب انسپکٹر گانگوڑے، کانسٹیبل شیلکے، جھالٹے ، شندے ، دوندے و دیگر نے انجام دی ہے ۔


